اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت
آباد کابینہ میں مفتاح الجنہ کورس کی
تکمیل ہوئی جس میں کم و بیش 20 اہل ثروت مخیر پارلر اونرز ایڈوکیٹ یونایٹیڈ کینگ
کے اہل خانہ ،جاوید نہاری والوں کے اہل خانہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔاسلامی
بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے نماز کی پابندی کرنے ، سیکھنے، علمِ دین حاصل کرنے، کورسز کرنے، اپنا مال راہ
خدا میں خرچ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح کراچی لیاقت آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحت مرحوم امجد صابری کے گھر تفسیر سورہ الرحمن کورس کی آخری کلاس منعقد
ہوئی جس میں اہل ثروت مخیر پارلر، اونرز، پروفیشنل، نعت خواں، امجد صابری
کے اہل خانہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے شرکت کی۔
جبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں جاوید نہاری والوں کے یہاں دینی
حلقہ کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے،مدنی
مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔